21 مارچ 2026 - 19:27
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 69ویں لہر؛ صہیونیوں کے لاجسٹک اور حساس مراکز کو تباہ کیا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 68ویں لہر صہیونی ریاست کے جنگی لاجسٹک اور جنگی ـ عسکری اور مواصلاتی ـ ريڈار کی مصنوعات کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کے مطابق، معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 69ویں لہر کے بارے میں سپاہ پاسداران کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 69ویں لہر "یَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ وَالأَبْصَارِ" کے کوڈ نیم کے ساتھ شروع ہوئی اور سیکورٹی اداروں کے شہداء کے نام کی گئی۔

اس لہر میں مقبوضہ فلسطین کے مرکز، تل ابیب، عکّا اور خلیج حیفا میں صہیونی ریاست کے جنگی لاجسٹک اور جنگی ـ عسکری اور مواصلاتی ـ ريڈار کی مصنوعات، نیز خطے میں دہشت گرد فوج کے اڈوں اور علی السالم، الخرج، نیز امریکیوں کے ایف 16 اور ایف 35 کے ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 69ویں لہر میں 'قدر اور خیبر شکن' کے اسٹراٹیجک میزائل اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل 'ذولفقار، قیام' اور کامیکازے ڈرونز استعمال کئے گئے اور یہ کاروائی اللہ کے فضل سے بالکل کامیاب رہی۔

جس طرح کہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے فرمایا: "ہمارے دشمن کو صرف میزائلو، ڈرون طیاروں، زیر آب تارپیڈوز اور فوجی امور کا سامنا نہیں ہے؛ ایران کا اگلا محاذ اس کی حقیر اور چھوٹی ذہنیت سے کہیں عظیم ہے۔"

بے بس اور بیچارے ہو جاؤ گے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha